تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:29

سلمان میرا دوست تھا ایشوریا نے چھین لیا،سومی علی

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ ادا کارہ سومی علی نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان پہلے ان کے دوست تھے لیکن ایشوریا نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔ سومی علی جن کا فلمی کیریئر کچھ زیادہ اچھا نہیں گزرا اپنے ماضی کو یاد کر کے دل کو خوش کر لیتی ہیں۔آج کل انہوں نے سلمان خان کے ساتھ اپنی دوستی کا قصہ چھیڑا ہوا ہے۔



سومی علی کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں سلمان خان کی سب سے پہلی گرل فرینڈ وہ تھیں، پھر نا جانے کہاں سے ایشوریا رائے درمیان میں آ گئیں اور یوں سلمان سومی علی سے دور ہو گئے۔۔کوئی بات نہیں سومی علی اب تو ایشوریا بھی کسی اور کی ہو چکی ہیں جبکہ سلمان کو نئی گرل فرینڈ مل گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.