4 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:38
ہیما مالنی نے ٹی وی شو میں ملنے والی رقم دان کر دی
اے آر وائی - ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی نے ٹی وی شو "کون بنے گا کروڑ پتی" میں شرکت سے ملنے والی رقم سماجی تنظیم کو دان کر دی۔ ہیما مالنی اپنی دریا دلی کے لئے مشہور ہیں۔ ویسے بھی وہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔
گزشتہ دنوں ہیما مالنی نے بھوجپوری چینل پر" کون بنے گا کروڑ پتی" میں بطور مہمان شرکت کی۔شو کے میزبان ہیما جی کے بہت اچھے دوست شترو گھن سنہا تھے۔ہیمامالنی نے شو میں شرکت کے عوض ملنے والے پیسے ایک سماجی تنظیم کو دے دیئے۔ہیما جی کا کہنا ہے کہ انسانی خدمت سے بڑھ کر کوئی دھرم نہیں۔