4 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:47
ممبئی: جیولری فیشن ویک میں جگمگاتے بالی ووڈ اسٹارز
اے آر وائی - ممبئی: اسی کی دہائی کی بالی ووڈکوئن زینت امان نے فیشن شو میں ریمپ پر واک کرکے حاضرین کی توجہ حاصل کرلی۔ان کے ساتھ ماہیماچوہدری اور امرتا راوٴ نے بھی جیولری کی نمائش کرکے شو کو چارچاند لگادیئے۔
بھارت کے شہر ممبئی میں ہے ان دنوں خوب رونق۔۔جہاں بالی ووڈستاروں نے بھارتی روایتی زیورات پہن کر شو کو جگمگادیا۔سنہری دھوپ جیسے خوبصورت ملبوسات پرحسین رنگوں کے امتزاج سے تیارجیولری پہنے ماڈلز نے ریمپ پر واک کی تو ہر طرف پھول سے کھل گئے۔
شو میں یوں تو جواہرات کی چمک دمک ہی کافی تھی لیکن سنہری اور سیاہ رنگ سے سجے انارکلی لباس میں بالی ووکی سینئر اداکارہ زینت امان نے ریمپ پر قدم رکھا تو فیشن شو میں ہوگیا دم مارو دم۔۔سنہری اور سفید سلک کے حسین ملبوسات میں ایک کے بعد ایک آتی ماڈلز نے فیشن شو میں خوب رنگ جمایا۔
سونے پہ سہاگہ گولڈکے دلکش ڈیزائنز اور قوس و قزح کے رنگوں سے سجی جیولری پہن کر اداکارہ ماہیماچوہدری نے بھی شو میں خوب دادپائی۔جیولری فیشن ویک میں اداکارہ امرتا راوٴ نے بھی کسر نہ چھوڑی اور مکمل گولڈ سے بنے منفرد ہار پہن کر جب ریمپ پر واک کی تو فیشن شو کی شان ہی نرالی ہوگئی۔
پانچ اگست تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں روایتی اورجدید جیولری کلیکشن کی نمائش جاری ہے۔