تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:7

کیٹی پیری کے گانے نے پوپ میوزک کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

اے آر وائی - لاس اینجلس : امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے گانے لاسٹ فرائیڈے نائیٹ ۔۔نے مسلسل میوزک چارٹ پر نمبر ون رہنےکا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔ امریکی پوپ آئیکون کیٹی پیری نے کردیا کمال اور ان کے گانے لاسٹ فرائیڈے نائیٹ کو اتنا پسند کیاگیا کہ مستقل پانچ ہفتوں سے کیٹی پیری کا یہ سونگ میوزک چارٹ پر ٹاپ پر رہا ہے۔



نازک سی کیٹی پیری اپنے میک اپ اور منفرد اسٹائل کی وجہ سے نوجوانوں میں کافی مقبول ہیں۔ کیٹی پیری کاالبم یا گانا اسی طرح میوزک چارٹ پر حکمرانی کرتا رہا تو جلد ہی کیٹی کنگ آف پوپ میوزک مائیکل جیکسن کاریکارڈتوڑڈالیں گی جن کے گانےبیڈ نے کئی ہفتوں تک ٹاپ ون رہنے کا ریکارڈقائم کیا تھا۔ کیٹی پیری یہ ریکارڈتوڑکرپوپ گلوکاری میں ایک نیا ریکارڈقائم کریں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.