5 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:16
بھارتی اداکارہ کاجول آج اپنی 37ویں سالگرہ منا رہی ہیں
اے آر وائی - ممبئی: بھارتی اداکارہ کاجول آج اپنی سینتیسویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ بھارت کی پرکشش شوخ و چنچل کاجول پانچ اگست انیس سو چوہتر کو ممبئی میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے انیس سو بانوے میں اپنا کرئیر فلم "بے خودی" سے شروع کیا۔ لیکن کاجول کی شہرت کی وجہ ان کی دوسری فلم "بازی گر" بنی۔
کاجول کی جوڑی شاہ رخ خان کے ساتھ بے پناہ مقبول ہوئی اور انھوں نے "دل والے دلہنیا" لے جائیں گے"،" کچھ کچھ ہوتا ہے" اور" کبھی خوشی کبھی غم" جیسی ہٹ فلمیں دیں۔ تینوں فلموں کیلئے انھیں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔
انیس سو ننانوے میں انہوں نے اجے دیوگن کے ساتھ شادی کرکے اپنا گھر بسالیا۔ وہ اجے دیو گن اور اپنے دو بچوں کے ساتھ خوش وخرم زندگی گزار رہی ہیں۔