5 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:59
سلمان اور شاہ رخ زیادہ اہم ہیں، کترینہ کیف
اے آر وائی - ممبئی: بالی ووڈ باربی ڈال کترینہ کیف رنبیر کپور سے زیادہ اہمیت شاہ رخ اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کو دیتی ہیں۔ کترینہ نے رنبیر کے ساتھ ویک اپ سڈ میں کام تو کر لیا مگر لگتا ہے رنگ کچھ جما نہیں اب جب دوبارہ کترینہ کو رنبیر کے ساتھ کاسٹ کرنے کی بات کی گئی تو بالی ووڈ بار بی نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ تاریخوں کا بہانہ بنا کر بات آئی گئی کر دی۔
کترینہ اب کام کرنے کی تیاری کر رہی ہیں سلمان خان کے ساتھ ان کی فلم اک تھا ٹائیگر میں اور اس کے ان کا اگلا پروجیکٹ ہو گا شاہ رخ خان کے ساتھ ،کترینہ لگتا ہے آپ کو بالی ووڈ میں قدم جمانا آگیا ہے۔ اس لیے آپ خانز کے ساتھ اپنی انڈرسٹینڈنگ بڑھا رہی ہیں۔