5 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:19
ممبئی: انٹرنیشل جیولری ویک اپنے اختتام کو پہنچا
اے آر وائی - ممبئی: ممبئی میں انٹرنیشنل جیولری ویک اپنے اختتام کو پہنچا۔ بالی ووڈ کے اداکاروں سونو سود، سونم کپور اور لارا دتہ نے ریمپ پر واک کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
تقریب میں مختلف دیدہ زیب قسم کی جیولری رکھی گئی تھی۔ بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ کا کہنا تھا کہ تقریب میں نمائش کے لیے رکھے گئے زیورات خوبصورتی میں اپنی مثال آپ تھے۔ سونم کپور نے بھارتی کاریگروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ زیورات دیکھ کر شیکسپیئر کے وکٹورین عہد کی یاد آ گئی۔
دیدہ زیب اور منفرد قسم کے زیورات نے شائقین کو حیران کر دیا اور وہ تعریفی کلمات کہے بغیر نہ رہ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسطرح کی مزید تقریبات منعقد ہونی چاہیں۔ انٹرنیشنل جیولری ویک یکم اگست سے پانچ اگست تک جاری رہا۔