تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:56

پریانکا چوپڑا کا اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کا فیصلہ

اے آر وائی - نئی دہلی : بالی ووڈ کی خوبرو اداکار پریانکا چوپڑا نے اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے بھارت کے یونیورسل میوزک گروپ کے ساتھ اپنا پہلا البم سائن کرلیا ہے۔



پریانکا چوپڑا نے اپنے پہلے البم کی تیاری شروع کردی ہے۔ پریانکا نے سماجی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں بتایا کہ انہوں نے یونیورسل میوزک گروپ کے ساتھ پہلے البم کا معاہدہ کرلیا ہے۔ یہ البم انگریزی زبان میں ہوگا اور بہت جلد پوری دنیا میں ریلیز کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.