تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:30

پریانکا نے لیڈی گاگا کے منیجر کو اپنا منیجر بنا لیا

اے آر وائی - ممبئی : خبر دار ہوشیار پریانکا چوپڑا انٹرنیشنل سرکٹ میں آنے کے لئے تیار ہو گئیں اور انہوں نے لیڈی گاگا کے منیجر کو اپنا منیجر مقرر کر دیا ہے۔ پریانکا چوپرا کچھ عرصہ پہلے نیو یارک میں لیڈی گاگا کے منیجر ٹروئے کارٹر کے ساتھ دیکھی گئی تھیں ، اس وقت سے میڈیا یہ سمجھنے کی کوشش کر رہا تھا کہ آخر چکر کیا ہے۔۔اور معاملہ صاف ہو ہی گیا اور یہ بات سامنے آگئی کہ پریانکا چوپرا بالی ووڈ سے ہالی ووڈ کی جانب چھلانگ لگانا چاہتی ہیں اور اس کام کے لئے انہوں نے لیڈی گاگا کے منیجر ٹروئے کارٹر کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔یہ بھی خبر ہے کہ پریانکا نے یونیورسل میوزک گروپ بھی جوائن کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.