تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:31

ہانگ کانگ:بروس لی کی نادر اشیاء سترہ لاکھ ڈالر میں نیلام

اے آر وائی - ہانگ کانگ : کنگ فو لیجنڈ بروس لی کی نایاب اشیا کی نیلامی سے سترہ لاکھ ڈالر آمدنی ہوئی۔۔ہانگ کانگ میں ہونے والی اس نیلامی میں بروس لی کی یادگار اشیاء رکھی گئی تھیں۔جن میں ان کا فر کوٹ اور ہاتھ سے لکھا خط سمیت تیرہ دیگر اشیاء شامل تھیں۔



بروس لی کا کوٹ خریدنے والے لیجنڈ کے مداح کا کہنا ہے کہ لیجنڈ بروس لی کا نام دنیا بھر میں مارشل آرٹ کی پہچان ہے۔وہ بروس کے کام ،فن اور اداکاری کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔بروس لی نے کوٹ فلم گیم آف ڈیتھ میں پہنا تھا۔بدقسمتی سے یہ فلم مکمل نہ ہو سکی ۔



سن انیس سو چھیاسٹھ میں بروس لی کے ہاتھ کا لکھا خط بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا ہے۔ بروس لی نے تین صفحات پر مشتمل خط اپنے دوست کو لکھا تھا۔دیگر اشیاء میں بروس لی پسندیدہ کتب اور اسکول کے زمانے کے ممبر شپ کارڈ شامل تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.