7 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:31
لارا دتہ بھی کامیڈی کریں گی
اے آر وائی - ممبئی : لارا دتہ کے چاہنے والوں کے لئے یہ ایک اچھی خبر ہے کہ وہ جلد ہی ایک کامیڈی فلم میں نظر آئیں گی۔ اس فلم میں ایکشن اور ہنگامہ ساتھ ساتھ ہے۔
لارا دتہ کا کہنا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ اس فلم میں میرے ساتھی فنکار بھی میری مدد کریں گے۔ کامیڈی کرنا آسان نہیں کافی مشکل ہے۔ کیوں کہ اس میں لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ اس فلم میں تمام قسم کے ایکشن میں کوشش کی جارہی کہ لوگوں کو ہنسایا جائے۔
اس فلم میں کوشش کی گئی ہے کہ اس فلم کے ایکشن کامیڈی فلم ہاؤس فل کی طرح ہوں ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ہاؤس فل نے ہاؤس فل بزنس دیا اب لارا دتہ کامیڈی فلم میں فلم بینوں کو سینما تک لا سکیں گی؟