7 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:32
سلمان خان اور سنجے دت کے درمیان دوستی ہو گئی
اے آر وائی - ممبئی : بالی وڈ کے دو ماچو مین سلمان خان اور سنجے دت کے درمیان دوستی ہو گئی ہے۔صلح کے بعد دونوں اداکاروں نے بگ باس سیزن فائیو کی میزبانی کی ہامی بھر لی ہے.
کہتے ہیں ہر کام یاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔بالکل اسی طرح سنجے دت اور سلمان خان کی دوستی کرانے میں سلمان خان کی مینجر ریشماں شیٹھی نے اہم کردار ادا کیا ۔
اس صلح کے بعد سنجے دت اور سلمان خان نے ایک ساتھ بگ باس سیزن فائیو کی مشترکہ میزبانی کے لئے حامی بھر لی ہے۔ سنجے دت کی برتھ ڈے پارٹی میں ہونے والی لڑائی کے بعد دونوں اداکاروں کے تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔