تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:21

میرا آئٹم سانگ شیلا اور منی کو پیچھے چھوڑ دےگا،سوناکشی

اے آر وائی - ممبئی : اداکارہ سوناکشی سنہا کہتی ہیں کہ ان کا آئیٹم سانگ شیلا اور منی کو پیچھے چھوڑ جائے گا۔ سوناکشی سنہا فلم جوکر میں اپنا پہلا آئیٹم سانگ کرنے جا رہی ہیں۔ اس لئے وہ خاصی پرجوش ہیں اور پہلے آئیٹم سانگ کے لئے بھر پور تیاریاں کر رہی ہیں۔



سوناکشی کے لئے یہ آئیٹم سانگ فرح خان نے کوریوگراف کیا ہے جو کیتھرینہ کا مشہور آئیٹم سانگ شیلا کی جوانی بھی کوریو گراف کر چکی ہیں۔سوناکشی کو امید ہے کہ ان کی محنت رنگ لائے گی اور ان کا آئیٹم سانگ شیلا اور منی کی طرح دھوم مچا دے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.