تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:52

بالی ووڈ میں ایکشن کی واپسی گجنی کی وجہ سے ہوئی، عامر خان

اے آر وائی - ممبئی: بالی ووڈ اسٹار عامر خان کا کہنا ہے کہ سلمان خان اور اجے دیوگن کی ایکشن فلمیں اپنی جگہ لیکن بالی ووڈ میں ایکشن کی واپسی ان کی فلم" گجنی "کی وجہ سے ہوئی۔ مسٹر پرفیکٹ آج کل فل فارم میں ہیں۔وہ اپنی اگلی فلم "دھوم تھری "کے لیے پوری طرح سے تیاری کر رہے ہیں۔ اور لگتا ہے دھوم تھری کا جادو عامر پر سر چڑھ کر بول رہا ہے۔



یاد رہے کہ عامر کی فلم"گجنی "نے ڈھائی ارب روپے سے زائد کا بزنس کر کے باکس آفس پر کئی نئے ریکارڈ بنائے تھے۔ واقعی عامر آپ کا جواب نہیں۔۔ لگتا ہے آپ نت نئے روپ میں جلوگر ہونے کے ساتھ ساتھ ریکارڈ صحیح کرنے میں بھی ماہر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.