تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:56

دیا مرزا نے فیشن ٹوور کا اختتامی میلہ لوٹ لیا

اے آر وائی - ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی میں ہوا فیشن ٹوور کا اختتام ..جس میں نیکلس پہنے ریمپ پر واک کرتی بالی ووڈ ایکٹریس دیا مرزا نے تو میلہ ہی لوٹ لیا۔ تین روز سے جاری اس فیشن ٹوور میں دبنگ فیم مُنی ملائکہ اروڑا،امرتا راؤ اور مگدا گوڈسے بھی جلوہ گر ہوئیں۔



تین دن رنگ برنگ چمکتے بھڑکیلے ملبوسات میں ریمپ پر واک کرتی ماڈلز نے حاضرین کو مسحور کر کے رکھ دیا ۔آخری دن جب لہنگا اور نیکلس پہنے دیا مرزاریمپ پر آئیں تو ہال میں موجود افراد دم بخود رہ گئے ۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ لہنگا انکا پسندیدہ لباس ہے اگر ہلکے کپڑے پر لیس کا خوبصورت کام ہوتو وہ ان پر خوب جچتا ہے۔



فیشن ٹوور میں اکثر ماڈلز نے عروسی ملبوسات پہنے اور اس میں بھارت کے سولہ معرووف ڈیزائنرز کو موقع دیا گیا۔ یہ فیشن ٹور کا ساتواں مرحلہ تھا ۔اس کی مقبولیت کی بنا پر فیشن ٹور کو بھارت کے چھ شہروں تک توسیع دے دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.