13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:56
ٹی وی پر کام کر کے مزا آتا ہے ، سونالی بیندرے
اے آر وائی - ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سونالی بیندرے کہتی ہیں کہ انہیں ٹی وی پر کام کر کے مزا آتا ہے۔ سونالی آج کل اس بات پر خوش ہیں کہ انہیں مشہور ٹی وی شو "انڈیا گاٹ ٹیلنٹ" کے تیسرے سیزن میں جج کی جگہ مل گئی ہے۔
سونالی کا کہنا ہے کہ وہ باقی اداکاروں کی طرح اس وقت ٹی وی کی طرف نہیں آتیں جب ان کے پاس فلم نہ ہو بلکہ وہ فلموں کے ساتھ ٹی وی شو کرنا پسند کرتی ہیں۔سونالی" انڈیا گاٹ ٹیلنٹ " کے تیسرے سیزن کے تین ججز میں شامل ہیں۔