تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:59

ٹین چوائس ایوارڈز :ٹیلر سوئفٹ اور ہیری پورٹر سیریز چھائی رہی

اے آر وائی - لاس اینجلس : امریکا میں ہوئے ٹین چوائس ایوارڈز دو ہزار گیارہ میں امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور ہیری پورٹر اینڈ دی ڈیڈلی ہیلوز نے چھ چھ کٹیگری میں ایوارڈز جیت کر میدان مار لیا۔



لا س اینجلس میں ہونے ولے ٹین چوائس ایوارڈ میں فلم ہیری پورٹر نے چھ ایوارڈز حاصل کر کے تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے چھ کٹیگری میں ایوارڈ حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔ فلم ہیری پورٹر اینڈ دی ڈیڈلی ہیلوز پارٹ ون اور ٹو نے چھ کٹیگری میں بازی ماری ۔ فلم کے ہیروز ڈینیئل ریڈ کلف ، ہیروین ایما واٹسن ،ولن ٹام فلٹن سمیت موسم گرما کی بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کیا۔





سائنس فکشن فلم ڈی ویمپایرز ڈائری۔ پانچ کٹیگریز میں قدم جمانے میں کام یاب رہی ۔ سال دو ہزار گیارہ کے ٹین چوائس ایوارڈز میں فاسٹ فائیو کو بہترین ایکشن فلم ۔ اداکار جونی ڈیپ کو فلم دی ٹورسٹ میں بہترین ایکشن اداکار جبکہ انجلینا جولی کو فلم دی ٹورسٹ ہی میں بہترین ایکشن اداکارہ کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ دوسری جانب اداکارہ کیمرون ڈیاز نے فلم بیڈ ٹیچر میں بہترین کامیڈین کا ایوارڈ حاصل کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.