13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:0
ہالی ووڈفلم اسپائیڈرمین ٹو کی ریلیزسے پہلے سیکوئیل کی تیاری
اے آر وائی - لاس اینجلس : ہالی ووڈفلم اسپائیڈر مین ابھی ریلیز بھی نہیں ہوئی کہ امیزنگ اسپائیڈر مین کا سیکوئیل بھی تیارکیاجارہاہے۔ اب پرانے اسپائیڈرمین کا دورگیا اور نئے اسپائیڈرمین آگئے ہیں میدان میں۔ فلم سوشل نیٹ ورک سے شھرت پانے والے اداکاراینڈریوگرفیلڈنے جب اسپائیڈرمین کا روپ دھاراتو ڈائریکٹر کو فلم کی کامیابی کا اتنا یقین ہوگیا ہے فلم کے سیکوئیل کی تیاری کرلی۔
ابھی امیزنگ اسپائیڈرمین کا ٹریلر ہی ریلیز ہواکہ فلم کی کہانی کا اندازہ لگا کر ہمیشہ کی طرح ہی شائقین فلم کوہے فلم کی ریلیز کا شدت سے انتظار۔ فلم ڈائریکٹر امیزنگ اسپائیڈر مین ون جولائی دوہزاربارہ میں اوراس کا سیکوئیل امیزنگ اسپائیڈرمین ٹو کودوہزار چودہ میں ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔