تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:0

علی ظفر کاکترینہ کے ساتھ لائیو کنسرٹ کا خواب پورا ہونےکوہے

اے آر وائی - ممبئی : فلم میرے برادرکی دلہن میں کترینہ کیف کے ساتھ لائیوکنسرٹ کرنے کا علی ظفر کا خواب بس پوراہونے کو ہے۔ چلبلی نٹ کھٹ حسینہ، جسے شھرت اور گانے کا ہے کریز۔۔ ہر وہ کام کرنے کوہے تیار، جس سے ہوں سب بیزار۔ گٹار ہوں یا پرستار۔ سب ہی کو انگلیوں پر بجانے کا فن اسے آتاہے۔



دوسری طرف ہیں یہ چھوٹے بھائی جنہیں تلاش ہے بڑے بھائی کی دلہن کی۔ مگر ان کے معیارپر کوئی نہ اترے۔ فلرٹی بھائی کو سدھارنے والی تیزطرارلڑکی چاہیئے۔ شہر شہرگھومنے کے بعد جب بھائی کی دلہن ملی بھی تو ایسی کہ ناکوں چنے چبوادیئے۔ مگر چھوٹے بھیا کا دل ہے کہ بھائی کی دلہن پر ہی آگیااب کریں تو کیا کریں ۔ کون بنے گا مرچ مصالحے جیسی چٹخارے دار لڑکی کا دولہا۔ فلم میں علی ظفر ، عمران خان اور کترینہ کیف کی مزاحیہ اداکاری نے جان ڈال دی۔



سونے پہ سہاگہ کترینہ کیف کے راکنگ اسٹائل سے کتنوں کے دل لٹ گئے۔ فلم میرے برادر کی دلہن علی طفر کی کی اداکار کی حیثیت سے دوسری فلم ہے۔ فلم کے بارے میں علی طفرکا کہناہے کہ شہرت تو آنی جانی چیز ہے۔ بالی ووڈباربی ڈول کے ساتھ کام کرنا کسی خواب سے کم نہیں۔ ساتھ ساتھ یہ سن کر علی طفر پھول نہیں سما رہے کہ فلم کی پروموشن کے لئے کترینہ کیف علی کے ساتھ لائیو کونسرٹ بھی کریں گی۔علی طفر کے پیر ہی زمین پر نہین ٹک رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.