13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:0
منا بھائی کا کردار ادا نہیں کر رہا، عامر خان
اے آر وائی - ممبئی: ساری تدبیریں دھری رہ گئیں۔۔۔ منا بھائی جوڑی برقرار ہے۔۔۔ سجنے دت اور ارشد وارثی ہی فلم کے تیسرے حصے میں جلوہ گر ہوں گے۔ جب عامر خان سے پوچھا گیا کہ وہ منا بھائی کے تیسرے حصے میں جلوہ گر ہونے سے کیوں انکاری ہیں توان کا کہنا تھا کہ سجنے دت سے بہتر منا بھائی کا کردار کوئی اورادا کر ہی نہیں سکتا۔ اور اگر ان کو کبھی ایسی کوئی آفر ہوئی تو وہ رول بخوشی سجنو بابا کے حوالے کر دیں گے۔
مزید یہ کہ عامر خان کے پاس اگلے دو سال تک ڈیٹس نہیں ہیں اور وہ اپنی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر ونود چوپڑا کا بھی کہنا ہے کہ عامر کو منا بھائی کے تیسرے حصے میں کاسٹ کرنے کی بات غلط ہے ۔