13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:1
عورت کا روپ دھارنے والے بالی ووڈ اداکار
اے آر وائی - ممبئی: بالی وڈ فلموں میں ہیروئن کا کردار فلم اور شایقین کی ڈیمانڈ ہے لیکن بعض اوقات بالی وڈ ہیروز اور کامیڈینز نے سین کی ضرورت کے مطابق خود کو عورت کے روپ میں ڈھالا۔
بالی وڈ میں سب سے پہلے خاتون کا لباس اداکار محمود ہی نے پہنا تھا۔ پھرششی کپور نے فلم" حسینہ مان جائے گی"میں مختلف روپ دھار کر شایقین کو حیران کر دیا تھا۔رشی کپور لڑکی بن کر جتنے معصوم لگتے ہیں ،اتنے اپنے اصل روپ میں نہیں لگتے۔فلم لاوارث میں امیتابھ بچن کا معروف گانا تو کسی کو بھی نہیں بھولتاجس میں انہوں نے لمبی ،چھوٹی اور موٹی بیویوں کی خوبیاں بتائی تھیں۔معصومیت میں رشی کپور کا ریکارڈ توڑا رتیش دیش مکھ نے۔فلم اپنا سپنا منی منی میں دیکھ کر یقین نہیں آتا کہ یہ رتیش ہیں یا ریٹا۔
لڑکیوں کا روپ دھارنے میں بالی وڈ کے خانز بھی پیچھے نہیں۔شاہ رخ خان،عامر خان ،سلمان خان سب کے سب مرد ہوکر فلموں میں عورتوں کا روپ دھار چکے ہیں۔
کمل حسن نے "چاچی چار سو بیس "میں عورت کا روپ دھار کر سارے ہیروز پر بازی مار لی تھی۔ یوں بالی وڈ میں اداکار محمود سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ ایسا مقبول ہوا کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔