13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:1
ہالی ووڈ، فلم دی ہیلپ کا رنگا رنگ پریمیئر، ستاروں کی شرکت
اے آر وائی - نیویارک: ہالی ووڈ میں فلم دی ہیلپ کا رنگا رنگ پریمئیر ہوا جس میں ستاروں نے شرکت کر کے چار چاند لگا دئیے۔ ستاروں کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی سبق آموز ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان نسل فلم دیکھ کر بہت ساری مثبت چیزیں سیکھی گی۔
دی ہیلپ کی کہانی ایک صحافی کے گرد گھوتی ہے جو امریکا کی ریاست مس سپی میں ساٹھ کی دہائی میں گھریلو ملازماوٴں کی زندگی پر کتاب لکھنا چاہتی ہے۔ریڈ کارپٹ میں شرکت کرنے والے ستاروں کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں نوجوان نسل کو جو آسائشیں حاصل ہیں ان کے پیچھے قربانیوں کی ایک بہت بری داستان ہے۔
فلم کی کہانی اس نام سے ماخوذ ناول سے لی گئی ہے۔ دی ہیلپ امریکا میں آج ریلیز کی جا رہی ہے۔