تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:8

بھارت،فلم آرکشن پر سماجی و مذہبی رہنماوٴں کے تحفظات دو ر

اے آر وائی - ممبئی : بھارتی ہدایت کار پرکاش جھا نے بالا آخر فلم آرکشن کی خصوصی نمائش کرکے۔۔سماجی و مذہبی رہنماوٴں کے تحفظات کو دور کرہی دیا ۔ پرکاش جھا نے سماجی اور مذہبی جماعتوں کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے فلم کی خصوصی نمائش کا انعقاد کیا جس کے بعد سماجی رہنماوٴں نے اس فلم پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرے نا کرنے کا اعلان کردیا۔



فلم آرکشن میں بھارت کی سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ذات پات کے فرق کو زیرِ بحث لایا گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں امیتابھ بچن ،سیف علی خان اور دپیکا پدوکون شامل ہیں۔ فلم بارہ اگست کو ریلیز کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.