تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:8

سیف علی خان دپیکا پدوکون کی زلفوں کے اسیر ہو گئے

اے آر وائی - ممبئی: سیف علی خان آج کل دپیکا پدوکون کی زلفوں کے اسیر ہو گئے ہیں، کہتے ہیں اس سے اچھی اداکارہ کوئی نہیں ہے۔ سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دپیکا کے ساتھ انہوں نے چار فلموں میں کام کیا ہے اور وہ خوب جم کر اداکاری کرتی ہیں۔



سیف علی خان کا کہنا تھا کہ دپیکا پدوکون بہت خوبصورت ہیں اور ان کے ساتھ کام کرکے مزا آتا ہے۔چھوٹے نواب کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں اور بھی اچھی ہیروئنز ہیں تاہم دپیکا کی بات ہی کچھ اور ہے۔ سیف نے کہا کہ عنقریب وہ دپیکا کے ساتھ ایک اور فلم میں بھی نظر آئیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.