13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:11
بپاشا باسو مہیش بھٹ کی طرف متوجہ
اے آر وائی - ممبئی: بپاشا باسو جان ابراہام سے دوستی ختم کرنے کے بعد مہیش بھٹ کی طرف متوجہ ہو گئی ہیں۔ ممبئی کے فلمی حلقے کہہ رہے ہیں کہ بپاشا باسو مہیش بھٹ کے ساتھ پینگیں بڑھا رہی ہیں۔جس طرح بپاشا نے مرڈر ٹو میں اہم سین جیکولین سے چھینا اس کے بعد ان خبروں کی سچائی سامنے آ گئی ہے۔
بپاشا آج کل مہیش بھٹ کے آفس میں بہت زیادہ نظر آ رہی ہیں اور قوی امکان ہے کہ مرڈر تھری کا مرکزی کردار بھی انہیں مل جائے۔۔