13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:12
فلم راسکل کا ٹریلر لانچ:بگ بی،سنجو بابااوراجے دیوگن کی شرکت
اے آر وائی - ممبئی: ممبئی میں نئی بالی ووڈ فلم راسکل کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا جس میں مرکزی کرداروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ فلم راسکل کی خاص بات یہ ہے کہ ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون نے سجنے بابا کے پانچ ماہ کے بیٹے کواس فلم میں پہلی بار شوٹ کیا ہے۔
سنجے بابا کو بھی پہلی بار ڈیوڈ دھون نے ہی فلمی دنیا میں متعارف کروایا تھا تقریب میں سنجے دت کا کہنا تھا کہ وہ امیتابھ بچن کے مداح ہیں اور ان کی بہت عزت کرتے ہیں۔فلم راسکل کامیڈی فلم ہے فلم کی کاسٹ میں امیتابھ بچن، اجیدیوگن ،سنجے دت ،چنکی پانڈے اور کنگنا رناوٹ شامل ہیں. فلم رواں سال اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی۔