تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:1

کترینہ کیف تینوں خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں

اے آر وائی - بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف بالی ووڈ کے تینوں خان یعنی سلمان ،عامر اور شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں ۔ بالی ووڈ میں خانوں کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ ہر ہیروئن کی خواہش ہے کہ اسے کم از کم کسی ایک خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع تو مل ہی جائے اور جسے تینوں خان صاحبان کے ساتھ کام کا موقع مل گیا اس کی تو قسمت ہی کھل گئی۔



کترینہ کیف آج کل اس فکر میں ہیں کہ کرینہ کی طرح وہ بھی تینوں خانوں کے ساتھ فلمیں کریں۔کرینہ کپور سلمان خان کے ساتھ باڈی گارڈ ، شاہ رخ خان کے ساتھ را ون اور عامر خان کے ساتھ بھی ایک نئی فلم میں کام کر رہی ہیں تو بھلا ایسے میں کیترینہ کیوں کسی سے پیچھے رہیں۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.