تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:42

فلم دہلی بیلی کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ

اے آر وائی - بالی ووڈفلم دہلی بیلی متنازع ہونے کے باوجود نوجوانوں کو پسند آئی جس کے بعد عامر خان نے فلم کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تین دوست تین کہانیاں۔۔ ڈیڑھ گھنٹے کی یہ فلم دہلی کے ایک فلیٹ میں رہنے والے تین دوست تاشی، نتن اور اروپ کے گرد گھومتی ہے۔



اروپ کی زندگی میں ایک ہی خواہش تھی ،اپنی گرل فرینڈسے شادی مگر دھوکہ ملنے کے بعداب وہ اس لڑکی کو قتل کردینا چاہتا ہے۔ دوسری طرف فوٹوگرافر دوست نتن۔۔۔د وسروں کو بلیک میل کرکے پیسے کماتا ہے ۔تیسرے دوست تاشی جس کی اپنی گرل فرینڈ سے شادی ہونے والی تھی کہ ایک اور لڑکی مونیکا اس کی زندگی میں آکر بھونچال کھڑا کر دیتی ہے۔یہیں ان تینوں کی لائف ایک نیا ٹرن لیتی ہے۔۔۔۔۔



ایکشن۔ کامیڈی اور رومانس سے بھرپورفلم دہلی بیلی میں بیچلرز لائف کو خوب ایکسپوزکیاگیاہے۔فلم پر نامناسب جملوں کی وجہ سے کئی بار پابندی بھی لگائی گئی۔اس کے باوجود یہ رواں سال کی اب تک کی سب سے ہٹ فلم قرارپائی۔عامر خان فلم کا سیکوئل بنانے کا سوچ رہے ہیں جس میں کچھ اور مستی اورشرارت کا تڑکا لگے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.