24 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:13
عامر کے بعد اب عمران، کرینہ ہیں پوری طرح تیار
اے آر وائی - تھری ایڈیٹس میں عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے بعد کرینہ کپور اب مسٹر پرفیکٹ کے بھانجے عمران خان کے ساتھ ہیں پوری طرح تیار اپنی اگلی فلم کیلئے۔ عمران اور کرینہ کی فلم اک میں اور اک تو کی شوٹنگ جاری ہے اور اسے پروڈیوز کیا ہے فلمساز کرن جوہر نے۔
کرن جوہر کا کہنا ہے کہ عمران اور کرینہ ایک دم پرفیکٹ میچ ہے اور ناظرین کو یہ جوڑا بہت پسند آئے گا۔ کہا جا رہاہے کہ فلم کے دوران دونوں کی انڈرسٹنڈنگ بھی کافی بڑھ گئی ہے اور کرینہ عمران کو ایکٹنگ ٹپس بھی دی رہی ہیں۔ صرف یہی نہیں عمران بھی کرینہ کی دی گئی ہدایات پر پوری طرح عمل کر رہے ہیں۔ اک میں اور اک تو اگلے سال دس فروری کو ریلیز کی جائے گی۔