29 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:11
انوشکا نے بے وفائی کی ، اس سے تعلق توڑ لیا ہے، رنویر سنگھ
اے آر وائی - بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کہتے ہیں انوشکا نے بے وفائی کی اس لئے اس سے تعلق توڑ لیا ہے۔ ایک انٹر ویو میں رنویر سنگھ نے کہا کہ ان کی انوشکا سے بہت قریبی دوستی تھی بلکہ وہ انوشکا سے محبت کرنے لگے تھے تاہم انوشکا محبت سے زیادہ کیریئر کے بارے میں فکر مند تھی اور اب وہ فلموں کو پیاری ہو گئی ہے۔
رنویر سنگھ نے کہا کہ انوشکا سے ملنا جلنا نہیں ہوتانہ ہی اس سے کوئی اور تعلق باقی ہے۔