تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:58

اے آر وائی ڈیجیٹل اور کیو ٹی وی کے عید پر خصوصی پروگرام

اے آر وائی - کراچی : م ش خ: اے آر وائی ڈیجیٹل اور کیو ٹی وی عید کے موقع پر اپنے ناظرین کے لئے خصوصی پروگرام پیش کررہا ہے ۔ ان پروگراموں میں ڈرامہ سیریل "خوشبو کاگھر" ،" محمو د آباد کی ملکائیں" اور سیریل "ام کلثوم" ،" قربت" اور "پل صراط" شامل ہیں ۔



علاوہ ازیں اے آر وائی ڈیجیٹل سے عید کے دنوں میں چار ٹیلی فلمز اور فیچر فلمیں جن میں بھی دکھائی جائیں گی۔ عید کے حوالے سے ایک اسپیشل پلے بھی تیار کیا گیا ہے جس کا نام ” دل تو کچا ہے “رکھا گیا ہے یہ عید کے پہلے روز نشر ہوگا۔



عید کے پہلے روز شام 6 بجکر 45 منٹ پر اسپیشل پلے "پاک انڈوستا ن " پیش کیا جائے گا۔اس کے علاوہ پیروڈی فلم "سنگھم ٹو" اور فیچر فلم" تنو ویڈز منو " بھی عید کی خصوصی نشریات کا حصہ ہیں۔



عید کیتیسرے روز دن ایک بجے اسپیشل پلے ” ملائیکہ“ پیش کیا جائے گا جبکہ تیسرے رو ز شام ساڑھے 6 بجے مقبول پروگرام" گڈ مارننگ پاکستان عید اسپیشل" تینوں دن دکھایا جائے گا۔ٹیلی فلم ” زور کا جھٹکا “ عید کے چوتھے دن رات میں پیش کی جائے گی ۔



کیو ٹی وی سے لائیو پروگرام عید کے تینوں دن پیش کئے جائیں گے ۔ پروگرام روشنی ، اسپیشل پروگرام صبح نو بجکر 30 منٹ سے پروگرام عید سعید خواتین کے لئے ، دن تین بجے جبکہ مردوں کے لئے عید سعید شام چھ بجے سے دیکھایا جائے گا ۔



پروگرام ” عید ذائقہ “ دو پہر 2 بجے سے پروگرام عیدستارے بچوں کے لئے خصوصی پروگرام شام 5 بجے سے جبکہ محفل سماع عید کے تینوں دن رات 8 بجے دکھائی جائے گی ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.