29 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:28
فلم لومیں گم کی نمائش روکنے کی درخواست پر ریما کونوٹس
اے آر وائی - لاہور: لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ ریما کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم لو میں گم کی نمائش روکنے کی درخواست پر ریما کو سات ستمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
درخواست مقامی پروڈیوسر شاہد رفیق کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ اداکارہ ریمانے فلم لو میں گم کے لیے ان سے ایک کروذ پچھتر لاکھ روپے قرض لیے اور معائدہ کیا گیا کہ فلم کی ریلیز سے قبل یہ رقم ادا کر دی جائے گی مگر ریما نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے رقم ادا نہیں کی لہذا عدالت فلم کی نمائش پر حکم امتناعی جاری کرے ۔
سول جج منظور اپل نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے اداکارہ ریما کو سات ستمبر کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کر دیے ہیں جبکہ عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے عید پر فلم کی ریلیز پر حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اجازت دی کہ فلم عید پر ریلیز کی جا سکتی ہے ۔