تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:32

آج کل اپنی شادی کے بارے میں بہت سوچتی ہوں،کرینہ کپور

اے آر وائی - فلم باڈی گارڈ کی کام یابی کے بعد کرینہ کپور ساتویں آسمان پر ہیں۔ کہتی ہیں آج کل وہ اپنی شادی کے بارے میں بہت سوچتی ہیں. بے بو کا کہنا ہے کہ ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی دھوم دھام سے شادی ہو ۔عام انسان کی طرح وہ بھی آج کل اپنی شادی کے بارے میں سوچتی ہیں۔



رواں سال کرینہ کپور کے کیئرہیر میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ کرینہ نے سلمان کے ساتھ دلم باڈی گارڈ ریلیز ہو چکی ہے جب کہ شاہ رخ کے ساتھ فلم را ون جلد نمایش کے لیئے پیش کر دی جائے گی۔



دوسری جانب سیف علی خان کی فلم ایجنٹ ونود اور عمران خان کے ساتھ آنے والی فلم ایک میں اور ایک تو بھی تیاری کے مراحل میں ہے۔۔یہ ہی نہیں بلکہ کرینہ نے عامر خان اور اپنی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ بھی فلمیں سائن کی ہیں جس کا نام ابھی زیر غور ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.