9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:21
ممبئی: کچھ ہٹ کرکرنا چاہتی ہوں، کنگنا رانوت
اے آر وائی - بالی ووڈ کی دلفریب و نازک اندام اداکارہ کنگنا رانوت کا کہنا کہ وہ ایک ورسٹائل اداکارہ ہیں اور اپنی ہر فلم میں کچھ ہٹ کے کرنا چاہتی ہیں۔ کنگنا کا کہنا تھاکہ انھیں نت نئے تجربات کرنا بہت پسند ہے اور اپنی ہر فلم میں ایک منفرد رول ادا کرنا چاہتی ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ اپنے پانچ سالہ کیرئیر میں وہ تیس کے قریب ایوارڈز جیت چکی ہیں۔
کنگنا کا کہنا تھا کہ وہ نمبر دوڑ میں شامل نہیں ہیں اور صرف اپنے کام پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔ تنو ویڈز منو اور ڈبل دھمال کی زبردست کامیابی کے بعد نازک اداؤں والی کنگنا رانوت کی مانگ میں ہو گیا ہے کئی گنا اضافہ۔۔ اور پروڈیوسرز انھیں ہاتھوں ہاتھ لینے کے لیے تیار ہیں۔