9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:51
بالی ووڈکی سپرہیرو فلم را۔ون کی چھمک چھلو کے بعد دلبرا ریلیز
اے آر وائی - شاہ رخ کی فلم را ۔ون کے گانے چھمک چھلو کے بعد اب دلبرا بھی ریلیزکردیاگیا۔شاہ رخ کی چھمک چھلو کی سامنے کنگ خان جوش میں آگئے اور ایک ساتھ فلم کا نیاٹریلر اورگانا ریلیز کردیا۔
فلم میں بالی ووڈبے بو شاہ رخ کی بیگم بنی ہیں۔ جن کا ایک بیٹا ہے۔سیدھے سادھے شخص کی زندگی میں اچانک ہی انقلاب آگیا اور وہ ظلم اور ناانصافی پر کڑھتاہے۔قدرت اسے طاقتور بننے کا ایک موقع دیتی ہے اور وہ سپر ہیرو بن کرکئی لوگوں کی مدد کرتا ہے۔
چھیبیس اکتوبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم کا بڑوں سے زیادہ بچوں کو انتظار ہے لیکن بے بو کے نخرے دیکھ کرآثار ایسے لگ رہے ہیں کہ یہ بچوں سے بڑھ کر بڑوں میں ہٹ ہوتی محسوس ہورہی ہے۔