تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:3

وینس فلم فیسٹول،بہترین فلم کا ایوارڈ فوسٹ نے حاصل کیا

اے آر وائی - وینس فلم فیسٹول میں ابھرتے ہوئے اداکار مائیکل فیس بننڈر نے بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ بہترین فلم کا گولڈن لائن اعزاز فلم فوسٹ کے حصے میں آیا.



گیارہ روزہ وینس فلم فیسٹول بہترین اداکار، بہترین اداکارہ اور بہترین فلم کے ایوارڈز کیساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔ فیسٹول میں معروف فلمی شخصیات شریک ہوئیں اور مختلف ملکوں سے فلمیں پیش کی گئیں۔ بہترین فلم کا ایوارڈ روسی فلم فوسٹ کو ملا جو جرمن فلاسفر گوئٹے کے ناول پر مبنی ہے۔ بہترین اداکار کا اعزاز آئرش اداکار مائیکل فیس بنڈر نے اپنی فلم شیم میں شاندار اداکاری پر حاصل کیا جبکہ بہترین اداکارہ کا اعزاز چینی اداکارہ ڈینی یپ کے حصے میں آیا، انہیں یہ اعزاز فلم اے سمپل لائف میں ایک بوڑھی ہوتی ملازمہ کا کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔



بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ بھی چینی فلم ساز شنگ جو کائی کو ان کی فلم پیپل ماؤنٹین پیپل سی کیلئے دیا گیا۔ وینس فلم فیسٹول کے اکثر شرکاء کیلئے حیرت کی بات یہ تھی کہ رومن پولنسکی کی فلم کارنیج کوئی ایوارڈ حاصل نہیں کرسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.