2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:18
گجرات:سورت شہر میں کنگ خان کی فلم را۔ ون کی پروموشن
اے آر وائی - بھارتی ریاست گجرات میں ہوئی کنگ خان کی نئی فلم را۔ون کی پروموشن ہوئی ۔ ۔کنگ خان شاہ رخ کہتے ہیں ان کی نئی فلم پورے خاندان کیلیےتفریح ثابت ہوگی ۔
گجرات کےشہرسورت میں فلم پروموشن کےدوران انہوں نےکہا کہ انہوں نےیہ فلم پورے خاندان کےلیے بنائی ہے تاکہ والدین اپنےبچوں کے ساتھ اس فلم کودیکھ سکیں اوربھرپورطریقے سے لطف اندوزہون ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کےبنانےمیں اسے چارسال کاعرصہ لگااوراس میں دنیاکےبہترین اسپیشل افیکٹس استعمال کیے گئے ہیں ۔۔فلم چھبیس اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔