تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:50

پاکستانی اداکارہ وینا ملک اب بھارتی بچہ گود لیں گی

اے آر وائی - پاکستانی افیئرز کی ملکہ وینا ملک بھارتی بچے کی تعلیم کا بیڑا اٹھارہی ہیں۔ کہتے ہیں کہ نیکی کسی کے دل میں بھی جاگ سکتی ہے۔اور نیکی کے کام سے پبلسٹی بھی ملے تو ۔ آم کے آم اور گٹھلیوں کے بھی دام جیسی مثال صادق آوے ہی آوے ۔



پاکستانی ایکٹرس وینا ملک بھی ایسا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہیں ۔ اب تک متنازعہ رہنے والی وینا نے جو نیک کام سوچا ہے ، وہ ہے ایک بھارتی بچے کو ایڈاپٹ کرکے اس کی تعلیم وتربیت کے ساتھ اس کی بنیادی سہولیات کی ذمہ داری لینا ۔



وینا رئیلٹی شو بگ باس سے واپسی کے بعد بالی ووڈفلم دال میں کالا ہے ۔۔ میں ان کی اینٹری تو ہو ہی گئی ،جس میں وہ ڈبل رول اداکررہی ہیں۔ تو ساتھ ساتھ یہ بھی نیکی ہوجائے ۔ اس طرح بھارتیوں کے دل میں کچھ جگہ بن جائے گی ۔ باقی کام بھارتی میڈیا کرڈالے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.