تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:46

راک اسٹار کی تشہیر کے لیئے ،رنبیر اور نرگس پہنچے پونا

اے آر وائی - رنبیر کپور اور نرگس فخری آج کل بہت مصروف ہیں۔ جے پور کے بعد دونوں اداکار پہنچے پونا ۔۔ اپنی نئی فلم ’’راک اسٹار‘‘ کی تشہیر کے لیئے۔ جے پور میں ’’راک اسٹار‘‘ کی پروموشن کے دوران مجمع میں ٹی شرٹس اچھال کر ہنگامہ کروا دیا لیکن پونے میں معاملہ ٹھنڈا رہا۔



یہاں نرگس اور رنبیر نے مداحوں کو خوش کرنے کے لیئے رقص بھی پیش کیا۔ اور اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی فلم سینما گھروں میں جا کر ضرور دیکھیں۔۔’’راک اسٹار‘‘ کے ہدایت کار امیتاز علئ ہیں جب کہ موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.