تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:58

ہیروئن کاانتخاب:جنیلیا نے کترینہ کو ہرادیا، سروے کے نتائج

اے آر وائی - بالی وڈ میں پہلی بار ہیروئن کے انتخاب کے لیئے عوامی سروے کیا گیا ۔ اداکارہ جنیلیا ڈی سوزا نے کترینہ کیف کو ہرا دیا ۔ سلور اسکرین کوئن ایکتا کپور نے اپنی نئی فلم راک دی شادی کے لیئے کترینہ کپور اور جنیلیا ڈی سوزا کو کاسٹ کرنے کے لیئے بھارت کے آٹھ شہروں میں عوامی سروے کرایا۔ جس میں پندرہ سے پچیس برس کے پانچ ہزار نوجوانوں نے حصہ لیا۔



نتائج کے مطابق نوجونواں کی اکثریت نے باربی ڈوک کترینہ کیف کے مقابلے میں جنیلیا ڈی سوزا کا انتخاب کیا۔ فلم پروڈیوسر عوامی سروے کے نتائج سے مطمئن ہیں۔ فلم ۔۔راک دی شادی میں ہیرو کا کردار ابھے دیول ادا کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.