23 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:58
را۔ون کی کام یابی کے لیئے عامر خان کی نیک خواہشات
اے آر وائی - بالی وڈ کی سب سے مہنگی سائنس فکشن فلم ۔۔ران ون کی کام یابی کے لیئے عامر خان نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر پرفیکٹ کا کہنا ہے کہ راون کی ٹیم نے فلم پر بہت پیسا لگایا ہے اور بہت محنت کی ہے۔ انہین ان کی محنت کا صلہ ملنا چاہیئے۔
شاہ رخ کی فلم راون چھبیس اکتوبر کو دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جا رہی ہے۔ فلم ریلیز سے قبل ہی چرچا میں ہے۔ ممبئی ہائی کورٹ نے فلم پروڈیوسر پر کہانی چرانے کے الزام میں ایک کروڑ جرمانہ بھی عائد کر دیا ہے۔