31 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 4:58
بنگلور میں ہیوی میٹل بینڈ میٹالیکا کی شاندار پرفارمنس
اے آر وائی - امریکہ کے مشہور ہیوی میٹل بینڈ میٹالیکا نے دی بھارت کے شہر بنگلور میں شاندار پرفارمنس ، شائقین جھوم جھوم اٹھے۔ بنگلور کا پیلس گراؤنڈ بنا عوام کی توجہ کا مرکز جہاں ہیوی میٹل بینڈ میٹالیکا نے اپنی شاندار پرفارمنس سے لوگوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔
کنسرٹ میں شریک لوگوں کا جوش و خروش دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔شائقین دیوانہ وار راک بینڈ کی دھنوں پر جھوم رہے تھے۔ کنسرٹ میں میٹالیکا نے اپنے مشہور گیتوں سے فینز کی بے پناہ داد وصول کی۔