5 نومبر 2011
وقت اشاعت: 4:57
ہالی وُوڈلیجینڈمارلن منروپر فلم مائی ویک ود مارلن منرو
اے آر وائی - کیمروں کی فلیش اور شوبز کی رنگینیوں سے بھرپور زندگی گزارنے والی ہالی ووڈلیجینڈمارلن منرو کی زندگی پر فلم۔۔۔مائی ویک ود مارلن منرو ۔۔پچیس نومبر کوریلیز کی جائے گی۔ ادائیں ، نخرے اور ہزاروں خواہشیں۔۔کیمروں کی فلیشز اور مصنوعی زندگی۔ دلکش مسکراہٹ اور بےپناہ خوبصورتی لئے ہالی ووڈایکٹرس مارلن منرو کے ہزاروں مداح تھے ۔ یہ فلم بھی انکے مداح مصنف کولن کلرک کے ناول پرنس داشوگرل اینڈ می سے ماخوذہے۔ جس نے زندگی کے چند پل مارلن کے ساتھ گزارے تھے۔
مارلن کی شخصیت اس قدر سحر انگیز تھی کہ جو ملتا ان کے حسن میں کھوجاتا۔ہنستی کھیلتی زندگی سے بھرپور مارلن کو محبت کا روگ بھی لگا، دنیا اس کے حسن کی دیوانی تو وہ سچی محبت کی تلاش میں بھٹکتی رہیں۔ مگر اندر کے خالی پن کو مارلن نے اسکرین پر ایسے چھپایا کہ کہیں شائبہ تک نہ ہوتاتھا۔ فلم میں اسکارلٹ جوہانسن نے مارلن کا کردارنبھایاہےجبکہ کیٹ ہڈسن، ایمی ایڈمز اور ایماواٹسن نے بھی فلم میں اداکاری کے بھرپور جوہر دکھائے ہیں۔فلم ۔ مائی ویک ود مارلن منرو۔ پچیس نومبر کو ریلیزکی جائےگی۔