تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:56

پریتی زنٹا نےانیل کپور کو کیا خفت سے دوچار

اے آر وائی - بالی ووڈ اداکارہ پریٹی زنٹا نے ایک ٹی وی ٹاک شو کےدوران سپراسٹار انیل کپور کو شرمندگی سے دوچارکردیا۔



پریتی زنٹا نے ایک ٹی وی شو میں انیل کپورکی تعریفوں کے پل باندھنے کے بعد سوال کیا کہ بڑے بڑے بینرز کی فلموں کے ٹائٹل میں تو ان کا نام ہوتا ہے، لیکن وہ خود فلم میں کم ہی نظر آتے ہیں۔متعددقومی اور بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کرنے والے سینئر ایکٹرانیل کپور نے پروقار انداز سے نہ صرف سوال کو ٹال دیا بلکہ آخر تک پروگرام میں شرکت کی۔ بالی وڈ پنڈتوں کا خیال ہے کہ نئے فنکاروں کو ایکٹنگ کے ساتھ سینئرز کی عزت کرنے کا فن بھی سیکھناچاہیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.