18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:1
ڈیمی موور اور ایسٹن کچر کے درمیان علیحدگی
اے آر وائی - ہالی ووڈ اداکارہ ڈیمی موور نے اپنے تیسرے شوہر ایسٹن کچر سے علیحدگی اختیار کر لی ہے ۔ انتالیس سالہ ڈیمی مور اور ان کے تینتس سالہ شوہر ایسٹن کچر کے درمیان تعلقات اس وقت خراب ہوئے جب ستمبر میں ایسٹن کا افیئر سامنے آیا۔
ڈیمی کا کہنا ہے کہ انھیں اپنی چھ سالہ شادی کے اختتام کا فیصلہ کرتے ہوئے انتہائی دکھ ہے۔ وہ ایک ماں اور بیوی رہ چکی ہیں۔وہ چاہتی ہیں کہ ان کی آگے کی زندگی خوشحال گزرے۔ اس لیئے انھوں نے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسرہ جانب ایسٹن کچر کا کہنا تھا کہ وہ ڈیمی کے ساتھ گزارے ہوئے وقت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔