تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:4

انٹرنیٹ پر کترینہ کی تلاش مہنگی پڑ سکتی ہے

اے آر وائی - کترینہ کیف کے پرستار ہوشیار ہو جائیں کیونکہ اب کترینہ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بھی بن سکتی ہیں ، کترینہ کو قرار دیا گیا ہے دو ہزار گیارہ میں انڈیا کی سب سے خطرناک شخصیت اوریہ خطاب کترینہ کو شیلا کی جوانی پیش کرنے پر نہیں ملا بلکہ آجکل وہ سائبر کرمنلز کا سب سے موثر ہتھیار ہیں۔



انٹرنیٹ پر ہیکرز اور وائرس زدہ ویب سائٹس کے کنٹرولرز نے نیا طریقہ اپنا لیا ہے۔ جہاں بھی انٹر نیٹ کے سرچ انجن میں کسی اداکار کے نام کے ساتھ۔فری ڈاؤن لوڈ، ہوٹ پکچرز، سکرین سیورز یا وڈیوز جیسی توسیع لگا کرسرچ کیا جاتا ہے تو امکان ہے کہ آپ کے سسٹم میں کوئی وائرس آ سکتا ہے یا پھر کوئی ہیکر آپ کے سسٹم تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔



اس لیے یوزرز انٹرنیٹ سرچ میں بہت محتاط رہیں اور صرف جانی پہچانی ویب سائٹس ہی استعمال کریں۔ رپورٹ میں ہے کہ کترینہ کے بعد دیپیکا پدوکون اور کرینہ کپور شائقین کی ہاٹ فیورٹ ہیں جبکہ اسپورٹس کی شخصیات اور سیاستدان بہت کم سرچ کیے جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.