25 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:20
مصنف رؤف خالد سپرد خاک ، پشاور میں نماز جنازہ ہوئی
اے آر وائی - دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف دانشور مصنف رؤف خالد کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی ۔
روف خالد گزشتہ روز شیخوپورہ کے نزدیک ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کی گئی جس میں زندگی کے مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
اس سے پہلے وزیر اعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے روف خالد کے گھر جاکر ان کے لواحقین سے تعزیت کی۔ مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور تین بچے سوگوار چھوڑے ہیں۔