26 نومبر 2011
وقت اشاعت: 16:11
فلم ترشنا کیلیے انڈین فلم فیسٹول میں ہاؤس فُل ہوگئے
اے آر وائی - بالی ووڈ اداکارہ فریڈہ پنٹوکی فلم ترشنا نے توانڈین انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا ہاؤس فل کردیا۔ بالی ووڈ اداکارہ فریڈہ پنٹو کی توچاروں انگلیاں گھی میں اور سر کڑاہی میں فلمی سفر کا آغاز ہی ہالی ووڈ ڈائریکٹر کی فلم سے ہوا اور پھر تو ہالی ووڈفلموں کی لمبی قطارلگ گئی۔
جب طویل عرصے بعد فریڈہ نے بالی ووڈ فلم ترشنا میں بھولی بھالی گاؤں کی گوری کا کردارادا کیا تو بھارتیوں کے دل میں مزید گھر کرگئیں۔ ان کی فلم ترشنا کو ٹورنٹو فلم فیسٹول میں بھی پذیرائی ملی۔