تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 نومبر 2011
وقت اشاعت: 17:33

فلم عشقیہ کے سیکوئل کی تیاریاں، مادھوری پر ہے نظر

اے آر وائی - بالی ووڈ فلم عشقیہ کے سیکوئل کی تیاریاں جاری ہیں، ڈائریکٹر کی نظر مادھوری پر جا ٹہری ہے۔ دو ہزار دس کی بالی ووڈ فلم عشقیہ کے ڈائریکٹر ابھیشیک چوبے اپنی فلم کا سیکوئل بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اور ہیروئن کے لئے ان کی نگاہ انتخاب جا ٹہری ہے دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ پر ۔



ان کا کہنا ہے کہ اس رول کے لئے مادھوری سے زیادہ کوئی مناسب نہیں۔ چوبے نے بتایا کہ فلم کی اسٹوری لکھی جا چکی ہے تاہم ابھی مادھوری سے بات نہیں ہوئی ہے۔ فلم کی شوٹنگ اگلے سال شروع ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.