تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:12

بالی ووڈ فلم ایک میں اور ایک تو 14فروری کو ریلیز ہوگی

اے آر وائی - اب تک تو ناظرین نے دوستی کو محبت میں بدلنے والی فلمیں دیکھی ہیں لیکن بالی ووڈ کی فلم ایک میں اور ایک تو ذرا مختلف ہے۔ عام طورپر بالی ووڈ کی فلموں میں دوستی اور پھر محبت کی کہانیاں عام ہیں لیکن اس فلم میں معاملہ کچھ اور ہی ہے۔



پہلے غلطی سے شادی کی اور پھر بھگتا اس کا خمیازہ مگر پھر بھی کہیں نہ کہیں محبت ہوہی گئی۔ پچیس سالہ سنجیدہ لڑکے اور چھبیس سالہ شرارتی لڑکی نے اپنی تنہائی سے بیزار ہوکر دوستی تو کرڈالی مگر ہوئیں کچھ پریشانیاں۔ کرن جوہر اپنے رومینٹک موڈ میں واپس آتے ہوئے ہالی ووڈ فلم وٹ ہیپنڈ ان ویگاس کا ہندی ری میک بنا بیٹھے ہیں جس میں ایک بار پھر کرینہ کی جوڑی ایک اور خان کے ساتھ بنائی گئی ہے مگر یہ نئے خان عمران خان ہیں۔ رومینٹک کامیڈی فلم ایک میں اور ایک تو چودہ فروری دو ہزار بارہ کوریلیز کی جائے گی۔





متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.